پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا، افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی پر بورکی بارڈر کے قریب فورسز کی فائرنگ، گاڑی دھماکے سے تباہکرم ایجنسی کے قریب افغانستان کے علاقے نری کنڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری 16 افغان طالبان ہلاک، کئی شدید زخمی، افغان ذرائعپاراچنار بم دھماکے کا ایک اور زخمی کفایت حسین شہید ہوگیا، یوں بم دھماکے کے شہداء کی تعداد 26 ہوگئیپاراچنار، افغانستان کی سرحدی علاقے سے پاراچنار کے نواحی علاقوں پر یکے بعد دیگرے دو میزائل فائرپارا چنار پھر لہو لہو، امام بارگاہ کے قریب زوردار دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 22 افراد شہید، 55 سے زائد زخمیپاراچنار، دھماکہ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 9 زخمیپاراچنار، پاک افغان سرحد پر متھہ سنگر کے قریب ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعہر دور کے حکمرانوں نے سرائیکی وسیب کی محروم عوام کا استحصال کیا، کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی نہ ہونیکے برابر ہے، علامہ ناصر عباسلودھراں کے قریب 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے، 7 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحقکراچی، فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم، 17 افراد جاں بحق، ریسکیو کا کام جاری
 
 
 
 
 
 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Wednesday 11 January 2017 - 21:01
Share/Save/Bookmark
صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار افسوس
 
 
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گورنر سندھ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعید الزماں صدیقی تمام عمر اصولوں پر کاربند رہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قانون و انصاف کے لئے سعید الزماں صدیقی کی گراں قدر خدمات ہیں، انہوں نے انصاف کے لئے اپنے اصولوں پر کبھی سودا نہیں کیا، وہ ایک سچے اور ایماندار انسان تھے، غیر جمہوری عناصر کے خلاف ان کی مزاحمت اور قربانیاں بے مثال ہیں، سعید الزماں صدیقی کی عدلیہ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے جب کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے پاکستان محب وطن شخصیت سے محروم ہوگیا، مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گورنر سندھ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 599242