لاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیاانتظامیہ زائرین کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنے سے قاصر ہے، اس راستے کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے، علامہ ساجد نقویافغانستان، پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاککرم ایجنسی، پاک افغان سرحدی علاقہ غوزگڑی میں امریکی ڈرون حملہ، اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ابتدائی رپورٹ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کیلئے مقالات کی کالامریکی ڈرون حملہ /شام میں حزب اللہ کے ۸ کمانڈو شہیددمشق المیدان اسکوائر میں خودکش دھماکہ / ۱۰ افراد شہید ۲۰ مجروحکابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمیکابل میں مسجد شیعیان پر دہشت گردوں کا حملہ / ۶ شہید ۳۳ زخمیافغانستان کو داعش کا گڑھ بنانا پاکستان کیخلاف امریکی سازش کا حصہ ہے، جنرل(ر) اسلم بیگ
 
 
 

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

انسان کی شخصیت میں دوست کا کردار

اقبال اور تصورِ امامت (1)

روزے کا فلسفہ، چند معروضات

قیام امام حسینؑ کی اہمیت غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

امام حسین (ع) کے بارے میں آئمہ معصومین علیہم السلام کے ارشادات

تاریخ بشریت کا چمکتا ستارہ

فضیلت حضرت علیؑ غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

علی کی شیر دل بیٹی

حضرت فاطمۃالزہرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت

حضرت علی المرتضٰی۔ؑ ۔۔۔ شمعِ رسالت کا بےمثل پروانہ

زہراء (س) کیا کرے!

عظمت حضرت زہرا (س) غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

وہ جو اصلِ لفظ بہار ہے

انقلاب حسين بزبان حضرت امام حسين (ع)

محبت اہل بیت (ع)

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Wednesday 11 January 2017 - 21:23
Share/Save/Bookmark
بڑے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے سے لوگوں کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے، راہل گاندھی
بڑے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے سے لوگوں کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے، راہل گاندھی
 
 
نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ بھاجپا حکومت کا ایک ایسا فیصلہ تھا جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم اور آر ایس ایس پر یہ الزام بھی لگایا کہ ان کی وجہ سے تمام ادارے کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں اور اس طرح ملک کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے عین پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ بڑے نوٹوں کی منسوخی کے نریندر مودی کے فیصلے سے ملک بھر میں لوگوں کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے اور دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک روزہ ’’جن ویدنا سیمینار‘‘ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ’’بھارت کے کسی بھی وزیراعظم نے کبھی اس قدر نامناسب اور ناقص سوچ کے نتیجے میں سامنے آنے والے فیصلہ پر عمل نہیں کیا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے نئی دہلی میں پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں کی منسوخی سے عام آدمی کو ہونے والی پریشانیوں اور تکالیف کو اجاگر کرنے کے لئے یہ سیمینار طلب کیا تھا۔

سیمینار سے خطاب میں راہل گاندھی نے کہا کہ یہ بھاجپا حکومت کا ایک ایسا فیصلہ تھا جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم اور آر ایس ایس پر یہ الزام بھی لگایا کہ ان کی وجہ سے تمام ادارے کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں اور اس طرح ملک کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ڈھائی سال قبل بلند بانگ دعوؤں اور وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے لیکن وہ کوئی انقلاب برپا نہیں کر پائے۔ اس دوران سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بڑے نوٹوں کی منسوخی پر بھاجپا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اچھے دن تو دور کی بات ہے، ابھی تو اور برے دن آنے باقی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 599208