سعودی لڑاکا طیاروں کی کاروائی ، یمن میں ایک ہی خاندان کے ۹ افراد جاں بحقکرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 3 دہشت گرد ہلاکبرما کے بے گھر مسلمانوں کیلئے ایران کا امدادی کاروان روانہ / آج پہلی امدادی کھیپ بنگلہ دیش روانہ کر دی گئیایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روس کا دورہ کیا / سوچی میں ولادیمیر پوٹین سے ملاقاتبرما کے مسئلہ کا حل مسلمان ممالک کی عملی مداخلت سے حل ہو گا، رہبر معظم انقلاب اسلامیرہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اب سے چند گھنٹے پہلے اپنے درس فقہ میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی شدید الفاظ میں شامی فوج اور مقاومتی فورسز کی پیشقدمی، دیرالزور کا فوجی ہوائی اڈہ آزادوزیر خارجہ پاکستان کی جناب آقای روحانی صدر جمہوری اسلامی ایران سے ملاقات / دو جانبہ مسائل پر گفتگوخواجہ آصف کی ایران آمد / وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقاتشام صوبہ دیرالزور سے داعش کا مکمل خاتمہ / متحدہ فورسز کا جبل الثردہ پر کنٹرول
 
 
 
 
 
 
 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Friday 25 April 2014 - 21:37
Share/Save/Bookmark
بی جے پی سماج کو تقسیم کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے، راہل گاندھی
 
 
اسلام ٹائمز: کسانوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کا 80 ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کردیا ہے، جب کہ ریاستی حکومت کسانوں کی پیداوار کا پیسہ نہیں دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کو طاقتور بنانا چاہتی ہے جب کہ گجرات میں خواتین کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں۔
 
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے دھورہرا پارلیمانی حلقہ کے ہرگاؤں قصبہ میں منعقدہ جلسہ میں کہا کہ موجودہ انتخابات میں دو نظریات کی جنگ چل رہی ہے، ایک طرف بی جے پی سماج کو منقسم کرکے فرقہ پرستی کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے دوسری طرف کانگریس کا نظریہ ہے جو سماج کے تمام طبقوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کانگریس پارٹی نے گزشتہ دس برسوں میں کسانوں اور مزدوروں کیلئے حکومت کی ہے، گزشتہ دس برسوں میں این ڈی اے حکومت سے تین گنا زیادہ سڑکوں کی تعمیر کرائی گئی ہے، دو گنا زیادہ بجلی کی پیداوار ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات الگ ہے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی حکومت صحیح طریقے سے کام نہیں کررہی ہے، راہل گاندھی نے کہا کہ نوجوان روزگار کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑ کر باہر کام کرتے ہیں جب کہ ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو دھورہرا میں ہی روزگار حاصل ہو اور وہ اپنے گھر پر ہی رہ کر اپنے کنبے کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کریں، کسانوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کا 80 ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کردیا ہے، جب کہ ریاستی حکومت کسانوں کی پیداوار کا پیسہ نہیں دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کو طاقتور بنانا چاہتی ہے جب کہ گجرات میں خواتین کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 376386