امریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع اقدام اُٹھا کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سینیٹر حافظ حمداللہامریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیاڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلانیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح قتل / مکمل کہانی جلد ہی صرف اسلام ٹائمز پر ۔ ۔ ۔اسرائیل کا دمشق کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر حملہ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقویبریکنگ نیوز / سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملہ / مکمل خبر اسلام ٹائمز پر ملاحظہ کریںلاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیاانتظامیہ زائرین کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنے سے قاصر ہے، اس راستے کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے، علامہ ساجد نقوی
 
 
 

علم اخلاق اسلامی

اہداف بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت محمد رسول اللہﷺکی ذاتِ گرامی

یہ وعدہ خدا ہے، نام حسین (ع) تا ابد زندہ رہیگا

عقیدہ ختم نبوت

اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہمارا معاشرہ

سامراء میں آئمہ اہلبیت کی مشکلات اور منجی بشریت

علوم و مراکز دینی کے احیاء میں امام رضا (ع) کا کردار

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

انسان کی شخصیت میں دوست کا کردار

اقبال اور تصورِ امامت (1)

روزے کا فلسفہ، چند معروضات

قیام امام حسینؑ کی اہمیت غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

امام حسین (ع) کے بارے میں آئمہ معصومین علیہم السلام کے ارشادات

تاریخ بشریت کا چمکتا ستارہ

فضیلت حضرت علیؑ غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Tuesday 3 January 2017 - 14:06
Share/Save/Bookmark
پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکاء شام کے شہر حلب پہنچ گئے، جعلی قتل عام کے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کردیا
پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکاء شام کے شہر حلب پہنچ گئے، جعلی قتل عام کے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کردیا
 
 
حلب پہنچنے کے بعد وقار ذکاء نے ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی، جس نے عالمی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹس پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ یوٹیوب اور فیس بک پر پوسٹ کی گئی وقار ذکاء کی ویڈیو میں وقار ذکاء نے کہا کہ حلب کی صورتحال کو حقائق کے برعکس دکھایا گیا، وہ شام میں میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
 
رپورٹ: میثم عابدی

نئے سال کے اوائل میں سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکاء داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے شام کے شہر حلب پہنچ گئے اور شہر کے حالات کے بارے میں مبینہ طور پر ہونے والا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔ پاکستانی فنکار اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم وقار ذکاء پاکستان سے حلب پہنچ گئے، تاکہ بے یار و مددگار لوگوں کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منا سکیں۔ حلب پہنچنے کے بعد وقار ذکاء نے ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی، جس نے عالمی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹس پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ یوٹیوب اور فیس بک پر پوسٹ کی گئی وقار ذکاء کی ویڈیو میں وقار ذکاء نے کہا کہ حلب کی صورتحال کو حقائق کے برعکس دکھایا گیا، وہ شام میں میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

وقار ذکاء نے دکھایا کہ حلب میں کوئی فائرنگ نہیں تھی، نہ ہی روسی ٹینکس یا فائٹر جہاز دیکھے جا رہے تھے اور نہ ہی کہیں فورس یا گری ہوئی عمارتوں کا کوئی ملبہ موجود تھا، تاہم سڑکیں سنسان تھیں کیونکہ تازہ تازہ یہ شہر داعش کی چنگل سے آزاد ہوا کہ جس نے حلب میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ وقار ذکاء نے کہا کہ حلب سے سامنے آنیوالی خبریں حقائق کے برعکس اور وسیع پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، یہ پروپیگنڈہ امریکہ کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، کیونکہ امریکہ بشار الاسد کو حکومت کرتے نہیں دیکھنا چاہتا، اس لئے حلب میں اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے لئے شامی افواج کے خلاف اپنی ہی عوام کے قتل عام کا بہتان لگا رہا ہے۔

وقار ذکاء نے بتایا کہ ہر طرف گڑبڑ نہیں ہے، کچھ ایسے علاقے ہوسکتے ہیں جہاں مسائل ہوں، البتہ لوگوں کو زندگی دوبارہ شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کی وجہ سے طوفان تھم چکا ہو۔ پاکستانی عوام کی جانب سے وقار ذکاء کے اس دلیرانہ اقدام کو شہریوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔ وقار ذکاء نے یہ بھی کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ ہے، بالکل اس ہی طرح جس طرح پاکستان میں انتہاء پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، کوئی بھی فوج اپنے ملک کے عوام کا قتل عام نہیں کرتی، بشار الاسد نے شام کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے داعش کے خلاف جنگ کی ہے۔ ویڈیو میں وقار ذکاء کو حلب سے نقل مقامی کرنیوالے خاندانوں میں نقدی تقسیم کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ آنکھ کے آپریشن کیلئے ایک لڑکی کو 900 ڈالر دیئے۔

حلب سے بے گھر ہونیوالے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ بے گھر ہوگئے ہیں، انہیں نوکری سمیت ہر چیز کی ضرورت ہے۔ وقار ذکاء نے پاکستانیوں کو شام کے لئے چندہ جمع کرنے والوں کو پیسے نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو خوراک وغیرہ کیلئے مالی مدد کی ضرورت نہیں، ان کی ضروریات عمومی ہیں، جیسے کہ غریب پاکستانیوں کو ضرورت ہوتی ہے، عالمی میڈیا اپنے مخصوص اہداف کے حصول کے لئے کیلئے شام کا معاملہ اچھال رہا ہے۔ وقار ذکاء کی جانب سے حلب کی اصلی صورتحال بیان کئے جانے کے بعد مغربی میڈیا کی آواز پر لبیک کہنے والے پاکستانی میڈیا کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہیئے، جو کئی روز سے حلب میں بشار الاسد، روس اور ایران کی جانب سے جعلی مظالم کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی حلب میں ذلت و رسوائی کے بعد امریکہ اور عرب بادشاہتوں کی سرزپرستی میں پاکستانی ذرائع ابلاغ جو جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، وہ اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

جماعت الدعوہ، جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کو اب یہ سوچنا ہوگا کہ امریکہ نے بڑی آسانی سے انہیں شکنجے میں لے کر معصوم پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے، کتنا اچھا ہوتا کہ یہ جماعتیں یمن میں ہونے والے مظالم کے خلاف امت رسول مارچ کرتیں، لیکن ماضی کی طرح شاید آج بھی یہ جماعتیں امریکہ کی بنائی ہوئی جنت میں رہنے کی عادی ہوچکی ہیں۔ بہرحال ان جماعتوں کا کردار اپنی جگہ، لیکن پاکستانی عوام نے وقار ذکاء کے اس جرات مندانہ اقدام کو بے حد سراہا ہے اور پاکستانی قوم کے سامنے سامراج اور منافقین کے جھوٹ کو بےنقاب کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 596597
 
 
3


Pakistan
1395-10-15 19:15:13
شاباش، وقار ذکاء نے جماعتوں کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ (599979)
 
Pakistan
1395-10-15 19:16:00
جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے پاکستان کی عوام سے حلب کے جعلی قتل عام کا جو جھوٹ بولا تھا، اب وہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ (599980)
 
Pakistan
1395-10-15 19:16:42
کیا سراج الحق یہ حقیقت جاننے کے بعد بشار الاسد سے معافی مانگیں گے یا پھر وقار ذکاء ہی کو اسلام دشمن قرار دیں گے۔ (599981)